نلگنڈہ میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم

نلگنڈہ /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صضاء بیت المال شاخ نلگنڈہ کی جانب سے آج اسٹار فنکشن ہال نلگنڈہ میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس موقع ریاستی صدر صفاء بیت المال مولانا غیاث الدین رشادی نے غربہ اور مساکین میں رمضان پیاکیج تقسیم کئے اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں مسلمان عبادت میں مشغول رہتے ہوئے اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے ہر ممکن سعی کرتے ہیں اس موقع پر صفاء بیت المال کی جانب سے فراہم کردہ راشن پیاکج کو حاصل کرتے ہوئے تمام غربہ سے روزہ اور نمازواں کی پابندی کرنے کی خواہش کی انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح صفاء بیت المال کی جانب سے امسال بھی نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ ملک کے کئی ایک ریاستوں میں رمضان پیاکیج کی تقسیم میں لائی جارہی ہے اس دفعہ نلگنڈہ مستقر پر 700 مستحقین میں یہ پیاکیج تقسیم کیئے جارہے ہیں۔ اس تقریب میں مولانا اطہر علی حسامی،سید صبیح الدین، سرفراز اللہ خان اور دوسرے شریک تھے۔