نلگنڈہ ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ضلع نلگنڈہ کے مضافات میں پیش ائے بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد برسر موقع ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کانگریسی قائد و صدر نشین بلدیہ نلگنڈہ کے شوہر بی سرینواس کو خراج پیش کرنے کے لیے منعقدہ جلسہ کی تیاری کے لیے قائدین نے حیدرآباد کے مشہور کے ایم کے ایونٹ مینجمنٹ میں معاہدہ طے کیا جس کے انتظامات کے لیے کل رات 4 نوجوان جو کہ ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی تھی نے آر ٹی سی بس کے ذریعہ نلگنڈہ آئے لیکن یہ نوجوان مری گوڑہ بائی پاس پر بس سے اترنے کے بجائے پانگل کے قریب اندرا گاندھی کراس روڈ پر اتر کر اپنے دوستوں سے جو کہ پہلے ہی سے این ایم آر فنکشن ہال میں کام کررہے تھے سے فون پر ربط پیدا کیا اور کار روانہ کرنے کی اطلاع دی لیکن یہ نوجوان کار آنے تک دیر ہوئی جس کی وجہ سے وہاں سے پیدل فنکشن ہال کی طرف نکل پڑے 4 کے منجملہ ایک نے کار کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا لیکن یہ 4 پیدل چلنے کو ہی ترجیح دیتے ہوئے جارہے تھے کہ مریال گوِڑہ سے حیدرآباد کی سمت جانے والی تیز رفتار نامعلوم ڈی سی ایم گاڑی نے ادنکی نارکٹ پلی ریاستی شاہراہ پر پیچھے سے ٹکر دیدی جس کے نتیجے میں 4 میں سے 3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی 36 سالہ کے ہیمنت ساکن وشاکھا پٹنم این اے ڈی سرکل 26 سالہ ڈی سنیل ضلع نیلور کے بیلاپورم منڈل کے موضع بھیماورم ، 26 سالہ واسی ریڈی مرلی ضلع کرشنا کے کنچی چرلا منڈل کے موضع کیسرا کا ساکن کی حیثیت سے شناخت کی گئی جب کہ شنکر ضلع کرشنا شدید زخمی ہوگیا ۔ حادثہ کی اطلاع پر رورل پولیس جائے حادثہ پر پہونچکر نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیا اور زخمی کو بھی دواخانہ سے رجوع کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب یہ نوجوان تقریبا 4 بجے کے قریب اندرا گاندھی کراس روڈ پر بس سے اتر کر واپس مری گوڑہ کراس روڈ کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا حادثہ کی اطلاع پر کے ایم کے ایونٹ مینجمنٹ انتظامیہ بھی سرکاری دواخانہ پہونچ گئے ۔ رورل پولیس مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔