کلکٹر و ایس پی سے شکایت، پرنسپل کے خلاف کارروائی کامطالبہ
نلگنڈہ۔/27جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبہ کے مستقبل کو درخشاں بنانے والا پیشہ تدریس آئے دن انسانیت سوز حرکتیں کرتے ہوئے چند افراد اس مہذب پیشہ سے وابستہ ہوتے ہوئے اس کے تقدس کو پامال کررہے ہیں۔ ضلع مستقر کے رام نگر میں واقع سنٹرل اسکول میں 9ویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم خواجہ نواز الدین جو نوٹ بک اسکول کو لے جانا بھول گئے تھے پرنسپل رمیش معصوم طالب علم پر برس پڑا اور شدید مار پیٹ کی جس پر یہ لڑکا گر پڑا، کچھ دیر بعد اس کو زمین اٹھاکر آرام کروایا اور اس کی اطلاع کسی کو نہ دینے کی دھمکی دھمکی دی ۔ شام گھر جانے کے بعد درد کی شکایت کرنے پر اسے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے بعد معائنہ بتایا کہ کان کے پردے کو نقصان ہوا ہے تب اس نے اسکول میں پیش آئے واقعہ سے والدین کو واقف کرایا اور پرنسپل سنٹرل اسکول کو اطلاع دینے پر وہ فوری طالب علم کے مکان پہنچ کر بتایا کہ وہ علاج معالجہ کروائے گا۔ لیکن اس بات کی شکایت اعلیٰ عہدیداروں سے نہ کرنے کی ہدایت دی اور دھمکی دی کہ شکایت کرنے پر انٹرنل 20نشانات نہیں دیئے جائیں گے۔ والدین اور رشتہ داروں نے پیر کے دن Iٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچ کر پرنسپل کے خلاف شکایت کی تھی اس کی اطلاع عام ہونے پر آج اقلیتی قائدین جناب احمد کلیم کی قیادت میں ضلع کلکٹر مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی کو تفصیلات سے واقف کروایا اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان قائدین نے بتایا کہ فوری طور پر سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ میں علاج معالجہ کرنے اور سنٹرل اسکول اساتذہ رمیش اور ایم سنجیوا ریڈی کو معطل کرتے ہوئے قانون کے مطابق کریمنل مقدمہ درج کرنے کے علاوہ طالب علم اور والدین کو ہوئے نقصان کی پابجائی کروانے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے غور وخوض کے بعد کارروائی کا تیقن دیا۔ بعد ازاں یہ وفد ضلع مہتمم پولیس نلگنڈہ مسٹر وکرم جیت دگل سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کلکٹر نے آر ڈی او نلگنڈہ کو ہدایت دی کہ فوری اس کی تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔