نلگنڈہ عنقریب اسمارٹ شہر میں تبدیل

نلگنڈہ /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹکنالوجی کی دنیا میں انقلاب جدید ایجاد G4 کا عنقریب ضلع کے تمام بلدیات میں آغاز ہورہا ہے ۔ ریلائینس جیوگروپ کی جانب سے گھر گھر انٹرنیٹ کی سہولت پہونچانے کی غرض سے ضلع کے بلدیات میں انڈر گراؤنڈ کیبل بچھاکر ٹاور کی تنصیب بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے تعلیم ، طب ، کاشت ، برقی و دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے ڈجیٹیل تلنگانہ مہم کا آغاز کیا ہے ۔ ایسے میں ضلع میں ریلائینس جیو گروپ کی جانب سے  4G کی سہولت فراہم ہونے پر ضلع نلگنڈہ اسمارٹ شہر میں تبدیل ہوجائے گا ۔ 4G سے جیوپلے ڈرائیور جیو نیز ، ایچ ڈی ویڈیو آڈیو کے علاوہ اسٹوریج کی سہولت فراہم رہے گی ۔ موجودہ ٹکنالوجی 3G سے بہتر اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت کے علاوہ طلبہ کو ہر طرح کی معلومات حاصل کرنے اور ڈجیٹلیشن کے تحت نئی و جدید ایجاداتسے استفادہ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی ۔ موجودہ حالات میں صبح سویرے ہر کام کیلئے موبائیل فون کا استعمال کرتے ہوئے ای گورنرس کیا جارہا ہے ۔ اس سہولت سے ای گورنرس موبائیل بھی ایم گورنرس میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ ضلع میڈیا کوآرڈینیٹر شریمیتی ایم منجولا نے بتایا کہ ضلع کے تمام بلدیات میں انڈر گراؤنڈ کیبل کے کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام ٹاورس کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے کیبل سے مربوط بھی کردیا گیا ۔ ضلع کے بعض مقامات پر تجرنی جانچ کی جارہی ہے ۔ بہت جلد ضلع میں 4G کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔