نلگنڈہ ضلع میں بجلی گرنے کے واقعات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم مئی ( سیاست نیوز ) ریاست کے محتلف مقامات پر گرج چمک کے دوران ضلع نلگنڈہ کے دو مختلف مقامات پر بجلیاں گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب آج شام بھونگیر منڈل کے موضع بونے پلی کے پاس موٹر سائیکل پر سفر کر رہے دو نوجوانوں پر بجلی گری جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ایک اور واقعہ میں مری گوڑہ منڈل نرسمہا پورم پر آج شام گرج چمک کے دوران اچانک بجلی کرنے سے ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔