نقوی نے دوسری میعاد کی ذمہ داری سنبھال لی

نئی دہلی 31مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج اپنی وزارت کی دوسری میعاد کی ذمہ داری اس عزم اور ارادے کے ساتھ سنبھال لی کہ وہ تعلیم، روزگار اور اختیارات کے محاذ پر اقلیتوں کی امنگوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ اور سب کا وشواش کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی نے کل جس عہد کی تجدید کی ہے اُسے پورا کرنے میں وزارت اقلیتی امور اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی تاکہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں سب کا حصہ یقینی بن سکے ۔