نقوی تین طلاق سے متاثرہ خواتین کو افطار پارٹی دیں گے

نئی دہلی 12 جون( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم خواتین کے اعزاز میں کل افطار کا انعقاد کیا ہے ۔اس پارٹی میں خصوصی طور پر تین طلاق سے متاثرہ خواتین شرکت کریں گی۔

امام کی باعزت رہائی کیخلاف اپیل ہائیکورٹ سے خارج
ممبئی ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر انسداد دہشت گرد دستہ کو آج ہزیمت اٹھانی پڑی جب ممبئی ہائیکورٹ نے دہشت گردی الزامات سے باعزت بری ممبئی حج ہاؤس امام کیخلاف اپیل کو مستردکردیا اور اپنے فیصلہ میں کہا کہ نچلی عدالت نے ثبو ت و شواہد کی روشنی میں درست فیصلہ صادر کیا تھا اور ہائیکورٹ کو حکومت کی اپیل میں ایسی کوئی بھی بات نظر نہیں آئی جس سے فیصلہ کو تبدیل کرسکیں۔