عادل آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : نقل نویسی میں ملوث کسی بھی عہدیدار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست قیام کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ایس ایس سی ، امتحانات میں ہر عہدیدار اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح پر ضلع عادل آباد کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا ۔ مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کی جانب سے منعقدہ صحافتی اجلاس میں ضلع کلکٹر مخاطب تھے ۔ موصوف تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز پر پینے کے پانی کی سہولت ، برقی سربراہی ، ابتدائی طبی سہولت بھی جہاں ایک طرف مہیا کی گئی ہے وہیں دوسری طرف دور دراز کے مقامات سے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کی خاطر آر ٹی سی بس سرویس کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔ اوقات امتحانات زیراکس سنٹرس کو بند رکھنے کا جہاں ایک طرف مشورہ دیا گیا وہیں دوسری طرف امتحانی مراکز کے احاطہ میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لانے کی ہدایت بھی دی گئی ۔ جاریہ ماہ کی 25 تاریخ سے 11 اپریل تک منعقد ہونے والے SSC کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء اور طالبات کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچنے کا مشورہ بھی دیا گیا ۔ قبل از وقت امتحانی مراکز کی نشاندہی کرنے کے علاوہ ہال ٹکٹ حاصل کی ہدایت دی ۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء اور طالبات کو کسی بھی طرح نوٹ بک ، سیل فون ، کیلکولیٹر کے علاوہ دیگر الیکٹرانک اشیاء ساتھ رکھنے سے ممنوع قرار دیا گیا ۔ جب کہ تحریر کرنے کے لیے پیاڈ اور پن ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ۔ سوالیہ پرچے 11، 12 ، 20 ، 22 مارچ کو ضلع عادل آباد پہنچ چکے ہیں ۔ ضلع ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن میں محفوظ کیے جاچکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر ستیہ نارائن ریڈی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 45946 طلباء کے لیے 203 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ خانگی مدارس کے تحت 8830 طلباء امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس فلائنگ اسکاڈ کی نگرانی میں 2815 عہدیداروں کو امتحانات منعقد کرانے کی غرض متعین کیا گیا ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر پانا ساریڈی نے کہا کہ جملہ امتحانی مراکز پر پولیس کا معقول بندوبست کیا جارہا ہے ۔ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کیا جارہا ہے ۔ امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات کو کسی بھی دشواری سے بچنے کی خاطر کنٹرول روم 08732-226434 پر فون کرنے اور bsetelangana.org ویب سائیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہال ٹکٹ حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔۔