حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) ) سائبرآباد پولیس نے نقلی گٹھکہ تیار کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ زم زم کالونی شاہین نگر میں ایک گودام پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوز اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر شمس آباد مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ شاہین نگر کے علاقہ میں نقلی گھٹکہ تیار کرنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور گھٹکہ پاوڈر اور نشیلی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ چند گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں اور پولیس نے گھٹکہ تیار کرنے والی مشین کو بھی ضبط کرلیا ۔ جس کی کل مالیت تقریباً 30 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ یہ نقلی گھٹکہ انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے اور چونکہ ریاست میں گھٹکہ پر پابندی عائد ہے لہذا ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔