نقلی کپاس کے بیچ فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

راچہ کنڈہ اور محبوب نگر پولیس کی کارروائی ، گوداموں پر دھاوے
حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) نقلی کپاس کے بیجوں کو فروحت کرنیو الی ایک ٹولی کو رچہ کنڈہ اور محبوب نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایک مشترکہ کارروائی میں پولیس نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کا تعاون بھی حاصل کیا اور بڑی مقدار میں ذخیرہ کئے گئے گوداموں کو بھی بے نقاب کیا ۔ اس خصوص میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے بتایا کہ یہ لوگ ریاست تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے کسانوں کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ نقلی کپاس کے بیجوں کے سبب کسانوں کا غیر معمولی نقصان ہو رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص چنم جانکی رام گوپی کرشنا سیڈس بھوت پور ضلع محبوب نگر اور شروشٹی سیڈس حیات نگر کا مالک بتایا گیا ہے ۔ پولیس حیات نگر نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقلی کپاس کے بیجوں کو جو مختلف اقسام کے پائے جاتے ہیں اور اس گودام میں ذخیرہ اندوز تھے ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ پولیس نے جس طرح اطلاعات حاصل ہوتی گئیں ۔ اس پر کارروائی جاری رکھی اور محبوب نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بھوت پور کے گودام کا بھی پتہ چلا لیا ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ پولیس نے اس کارروائی میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو بھی شامل رکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم اگریکلچر ڈپارٹمنٹ کی اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم حیات نگر اور محبوب نگر پولیس کی اس کارروائی میں کل 46 لاکھ 42 ہزار 422 روپئے کے نقلی بیج ضبط کرلئے گئے اور اسے اقدامات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ اس موقع پر ایس پی محبوب نگر محترمہ رما راجیشوری ، ایل بی نگر ڈی سی پی ایم وی راؤ و دیگر موجود تھے ۔