حیدرآباد ۔ /30 مارچ (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی مدد سے علاقہ ملک پیٹ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کیا جہاں پر نقلی فوڈ سپلیمنٹ کی اشیاء تیار کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ جی منیش جو ہمالیہ لائف لائن کا ڈائرکٹر ہے اپنے مکان واقع ایس بی آئی آفیسرس کالونی ملک پیٹ میں غیرقانونی طور پر اور بغیر جی ایچ ایم سی لائسنس کے نیوٹریشن ٹانک اور فوڈ سپلیمنٹ وغیرہ تیار کررہا تھا اور وہ شہر کے مختلف میڈیکل شاپس پر ان اشیاء کو فروخت کررہا تھا ۔ اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اشیاء برآمد کرلیا اور اسے پولیس اسٹیشن ملک پیٹ کے حوالے کردیا ۔