حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) عوام کو دھوکہ دیکر نقلی سونا فروخت کرنے والے ایک شاطر دھوکہ باز کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تین معاملات میں تقریباً 5 لاکھ کا دھوکہ دینے والے شخص ایل بی نگر کی سی سی ایس اور حیات نگر کی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 34 سالہ جی سرینواس کو گرفتار کرلیا ۔ پیشہ سے میستری کا کام کرنے والا یہ شخص ضلع گنٹورسے تعلق رکھتا ہے ۔ جو کئی سال قبل حیدرآباد زندگی کے گذر بسر کیلئے حیات نگر اور پہاڑی شریف کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کالونیوں میں بستیوں میں گھومتے ہوئے پہلے اس نے چھوٹے کاروباریوں ، کرانہ دکان ، لیڈیز کارنر کے مالکین سے دوستانہ تعلقات قائم کرلئے اور پیشہ کو بنیاد بناکر عوام کو دھوکہ دینا شروع کردیا ۔ جاریہ سال جنوری میں جب وہ راوی رالہ علاقہ میں تھا ۔ نرنجن نامی شخص کو دھوکہ دیا اصلی سونے کا ایک ٹکڑا دیکھ کر پہلے یقین دلایا کہ یہ سونا اصلی ہے جو بیسمنٹ کی تعمیر کے دوران اسے ملا ہے اور وہ ضروریات کے تحت اسے فروحت کر رہا ہے ۔ اس بات پر یقین کرنے کے بعد نرنجن نے اس سونے کے ٹکڑ کے جانچ کروائی اور اصل ثابت ہونے پر اس نے مطمین ہوکر جی سرینواس سے 2 لاکھ 55 ہزار روپئے کا سونا خرید لیا ۔ اس نے نقلی سونا فروخت کردیا ۔ اس طرح فروری میں جوتی نامی خاتون کو ایک لاکھ 55 لاکھ ہزار مونیکا کو 80 ہزار کا نقلی سونا فروخت کیا ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر پدا عنبرپیٹ کے علاقہ سے اسے گرفتار کرلیا ۔