کریم نگر میں کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس سے کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر۔30مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کو عصری زرعی طریقہ کار سے واقف کروانے کیلئے آتما کے ذریعہ بیداری پروگرام یاترا شروع کرنے کی ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے ہدایت دی۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں آتما گورننگ باڈی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کلکٹر آتما 2018-19 منصوبہ عمل 33.63لامھ روپئے کی منظوری سے واقف کروایا ایسی زراعت کیلئے22.50 لاکھ مویشیوں کے چارہ کیلئے 4.50 لاکھ شونیل فاریسٹری ریشم کیلئے 4.80 لاکھ ، مچھلی پالن کیلئے 1.81 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو کم خرچ پانی اور کمرشیل فصل کی کسانوں کو تربیت دینے کا مشورہ دیا۔ سابق میں آتما کے ذریعہ دیگر ریاستوں میں زرعی عصری طریقہ کار پر معلومات حاصل کرنے والے کسانوںسے کلکٹر نے سوالات کرتے ہوئے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر ڈریم ہیڈر آلات سے معلومات کا مظاہرہ کیا ۔ متعلقہ مرکز میں کسانوں کو کسان میلہ میں معلومات فراہم کی گئی تھیں اب دوبارہ اس طرح کی معلومات کیلئے کسان میلہ منعقد کرنے کی بات کہی۔ بعد ازاں آتما جی ڈی سی ایچ ویداپتی آتما 2018-19 منصوبہ عمل کو کلکٹر کو پیش کیا ۔ تفصیلات سے واقف کروایا۔2018-19 میں کسانوں کیلئے لاگت خرچ عصری سی ستیا نارائن نے تفصیلات پیش کی۔ اس اجلاس میں زرعی عہدیدار سریدھر افزائشسویتی جوائنٹ ڈی وکرم سوشیل فاریسٹری سرینواس زیڈ پی سی ای پدما جا رانی مارکٹنگ ڈی ڈی پدماوتی سائنٹ وینکٹیشورلو ارونا اتما چیرمین ڈیویژن سطح کے زرعی عہدیدار شریک تھے ، فصلی غیر معیاری بیج کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کلکٹر سرفراز احمد نے انتباہ دیا کے ڈی سی سی بی میٹنگ ہال میں اعلیٰ اقسام کے تخم کھاد کے تاجروں کیلئے بیداری پروگرام رکھاگیااس پروگرام میں کلکٹر سرفراز احمد نے مہمان خصوصی شرکت کی اور مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دوکاندار نقلی بیج فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کسی اور شخص کو اس طرح کے بیوپار میں ملوث کسی کے بارے میں معلوم ہو تو اطلاع دے اس وقت کارروائی کی جائے گی۔