نقلی بیجوں کا گودام بے نقاب بیجوں کا ذخیرہ ضبط

حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے ایک کارروائی میں نقلی بیجوں کے گودام کو بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی اس کارروائی میں اس مرتبہ ترکاری کے بیجوں کا ذخیرہ دستیاب ہوا جو نندنی برانڈ کے نام سے فروخت کیا جارہا تھا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنیز ، بھینڈی ، کدو مکئی اور کپاس کے بیجوں کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا حیات نگر پولیس نے اس سلسلہ میں اس گودام کے مالک 36 سالہ ایم وینکٹا شیوا ریڈی کو حراست میں لے لیا جو اس گودام کا مالک بتایا گیا ہے ۔ یہ گودام منگانور حیات نگر میں موجود ہے ۔ ریڈی ای گودام کو غیر مجاز طور پر چلارہا تھا جو بی این ریڈی نگر کا ساکن ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیاء کی جانچ جاری ہے ۔