نقلی اشیاء کی فروختگی پر دو دکانات مہر بند

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) نامور کمپنیوں کے نام پر نقلی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ایل بی نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دکانات کو مہر بند کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتور صابن کمپنی کے مالکین نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ سنتور صابن کے اصل برانڈ سے نقلی صابن تیار کرتے ہوئے اصل برانڈ کے نام پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ پولیس نے اس شکایت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایل بی نگر کے علاقہ میں کارروائی انجام دی اور کرانہ دکانات پر دھاوے کرتے ہوئے دو ہول سیل دکانات کو مہر بند کردیا ۔ پولیس نے ان دکانات سے تقریبا 300 نقلی سنتور صابن کو ضبط کرلیا اور دکان مالکین کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔