بیدر:29ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بنگلور کے محکمہ آیوش کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے دن مختلف مقامات پر دھاواڈال کر نقلی دواؤں کاذخیرہ برآمد کیاہے۔ شہر کے میلور راستے پر واقع شنکرراؤ نامی نقلی ڈاکٹرکے دواخانہ پر دھاواڈال کر تلاشی لی گئی۔دھاوا کے ساتھ ہی نقلی ڈاکٹر شنکر راؤ کومبینہ طورپر گرفتارکرلیاگیا۔ اطلاعات کے بموجب بسواراج اور سنتوش سمیت مزید 3نقلی ڈاکٹر فرار ہیں ۔ ضلع میں نقلی ڈاکٹروں کی بھرمار کی اطلاع ملنے پر یہ دھاواڈالا گیا۔ اور یہ دھاواکامیاب رہا۔ یہ بات محکمہ آیوش کے سینئر افسر ڈاکٹر ستیہ مورتی بھٹ نے بتائی۔ مقامی محکمہ آیوش کے افسران کو لے کر جو ٹیم بنائی گئی تھی اس کی قیادت ڈاکٹر ستیہ مورتی بھٹ کررہے تھے۔ تمپا شٹی گار، ڈاکٹر این ناگراج ، ڈاکٹر پریمے یا رامن ،جیسے افسران موجودتھے۔