نقلی آدھار کارڈ کی تیاری کے مقام پر دھاوا ، پانچ گرفتار

حیدرآباد ۔ 20 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز)سیول سپلائیز حکام نے سعیدآباد میں واقع نقلی آدھار کارڈ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گڈی انارم روڈ بھردواج اپارٹمنٹ میں واقع ایک ملگی میں چلائے جارہے آدھار کارڈ سنٹر کے ذریعہ بعض افراد 300 روپئے فی کارڈ وصول کرتے ہوئے نقلی آدھارکارڈ جاری کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر سیول سپلائیز عملے نے آج وہاں پر دھاوا کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور کارڈس کی اجرائی کیلئے استعمال کئے جارہے لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انھیں سعیدآباد پولیس کے حوالے کردیا ۔