محبوب نگر میں ڈسٹرکٹ سب الیکشن آفیسر کے ویکٹیشورلو کا خطاب
محبوب نگر۔/25جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والا سال 2019 انتخابات کا سال ہے۔ منڈل اور دیہی سطحوں پر ووٹ کے حق کے استعمال کیلئے شعور بیداری پروگرامس منعقد کئے جائیں ۔ ڈسٹرکٹ سب الیکشن آفیسر و ڈی آر او کے وینکٹیشورلونے منگل کے دن ضلع پریشد میٹنگ ہال میں منعقدہ الکٹورل لٹریسی کلب کے زیر اہتمام سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے عین قبل کسی کو بھی شکایت کا موقع دیئے بغیر نقائص سے پاک ووٹر لسٹ تیار کرلی جائے۔ انہوں نے ووٹرس کی صد فیصد فہرست تیار کرنیکا مشورہ دیا۔ 18 سال مکمل کرلینے والے نوجوانوں کی شناخت کرکے ان کے نام شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ اس طرح معذور افراد کی بھی شناخت کرنے کے ان کے نام شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہوگیا ہے تو مکمل چھان بین کرکے اس کو پھر سے لسٹ میں شامل کیا جائے۔ انٹر میڈیٹ کے طلباء کیلئے ووٹ کا شعور بیدار کرنے کیلئے کالجس میں پروگرامس منعقد کئے جائیں۔ اس کی ذمہ داری متعلقہ ایم ای او پر عائد ہوتی ہے۔ سمینار میں ضلع کے تحصیلداران ، ایم پی ڈی اوز، ڈی آر ڈی او اوپیندر ریڈی، اسپیشل آفیسر اننت کمار و دیگر موجود تھے۔