حیدرآباد ۔ /26 اگست (سیاست نیوز) بدنام زمانہ گینگسٹر نعیم عرف بھونگیر نعیم کی زندگی میں اس کا نام استعمال کرنے والے افراد تو ایک طرف اب اس کی موت کے بعد بھی مخالفین نعیم کے نام کا استعمال کرنے لگے ہیں ۔ اپنی دشمنی اور خصومت سے مخالفین کو بدنام کرنے نعیم ٹولی کے نام کا استعمال کیا جارہا ہے ؟ جب تک وہ زندہ تھا ، رئیل اسٹیٹ تاجروں میں خوف بن گیا تھا ۔ لیکن اب جب کہ وہ ہلاک ہوگیا تو وہی رئیل اسٹیٹ کے تاجر اس کے نام کا استعمال کررہے ہیں ۔آج اپل کے علاقہ رامنتا پورم میں پیش آئے ایک واقعہ میں نعیم ٹولی کے نام سے ہلچل پیدا ہوگئی۔ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور فرنیچر کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا جس کو نعیم ٹولی سے جوڑا گیا لیکن پولیس نے شکوک کا اظہار کیا ہے ۔