کڑپہ /6 جنوری ( ذریعہ ڈاک ) کڑپہ ( اے پی ) میں آستانہ تجاریہ کڑپہ زیر نگران حضرت سید شاہ محمد نور عالم بخاری حسینی قادری لطیفی حسامی نور کڑپوی ، مولف ، ’’بیعت کی حقیقت اور اس کی حقیقت ‘‘ اور شاعر نعتیہ مجموعی دیدہ تر کے عرس مبارک کے موقع پر ایک طرحی نعتیہ مشاعرہ بہ طرح سرکار کی سنت کو سینے سے لگائیں گے منعقد ہوا ۔ مہمانوں کا تعارف و استقبال اور مشاعرہ کی کارروائی سید شکیل احمد شکیل نے کی اور جلسہ کا آغاز مولانا اکبر علی رشادی کے تلاوت قرآن پاک اور نذیر احمد صاحب کی نعت سے ہوا ۔ جلسہ کی صدارت مولانا سید شاہ مصطفی میں حسین بخاری نے خطاب کیا ۔ اعزازی مہمان جناب سید شاہ حسینی پاشاہ شہمیری ، سجادہ نشین آستانہ شہمیریہ کڑپہ نے کہا کہ نعت کہنا معمولی بات نہیں ہے ۔ نعت وہی کہتے ہیں جن کو اللہ منتخب کرتا ہے ۔ اس عظیم بابرکت محفل بابرکت مہینہ میں منعقد کرنا مبارک کام ہے ۔ خصوصی مہمان ڈاکٹر سید عدالستار ساگر صدر شعبہ اردو ایس وی یونیورسٹی تروپتی نے کہا کہ عالم بخاری کی فرمابرداری اخلاق کو میں نے ذاتی طور پر دیکھا ہے ۔ مذہبی شخصیت دینیات میں ماہر ، ادبی صلاحیت کے مالک ، شاعرانہ مزاج ، علمی رحجان ان کے مزاج میں شامل تھا ۔ بعد ازیں نعتیہ طرحی مشاعرہ میں ستار فیضی ، امام ساقی ، اقبال نیازی ، سرور ساحل ، انور ہادی ، محمود شاہد ، صدیق خاکر ، خلیل خان ، اختر ، عبید صدیقی ، جوش ، ستار ساحرؔ ، تراب علی ، صادق ولی وغیرہ نے کلام سنایا ۔ مشاعرہ کی نظامت ستار فیضی نے کی ۔ شعراء کو تحائف پیش کئے ہدیہ تشکر سید شکیل احمد نے ادا کیا ۔