میدک۔3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاروان ثناء مصطفیٰ میدک کے نعت خواں جناب محمد شاہد حسین صوفی کی آواز میں نعتوں پر مشتمل سی ڈی ’’ نعتیہ ( گلدستہ نعت‘‘ کا تصوف منزل پیٹلہ برج ہائیکورٹ حیدرآباد مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی کے ہاتھوں 3جولائی کو رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس رسم اجرائی تقریب میں محمد لائق علی ٹیپو ‘ جناب محمد اکبر علی اسکول اسسٹنٹ بوائز ہائی اسکول میدک اور نعت خواں مسٹر محمد شاید علی موجود تھے ۔