نظام کالج کے طالب علم کی مشتبہ موت سے کشیدگی

طلبہ کا احتجاج ، جم میں کوچ کے بغیر ورزش سے صحت متاثر
حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نظام کالج طالب علم کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جم میں پیش آئے اس واقعہ پر طلبہ برہم ہوگئے اور انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ساتھی طالب علم کی موت کے خلاف احتجاج کیا ۔ عابڈز پولیس کے مطابق 20 سالہ وجئے جو نظام کالج کا طالب تھا ۔ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھتا تھا ۔ یہ طالب علم جے ایم جے ہاسپٹل میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا نظام کالج جم میں ورزش کر رہا تھا کہ اچانک صحت بگڑ گئی ۔ جس کو فوری طور پر ایک کلینک سے رجوع کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق وجئے نے حد سے زیادہ ورزش کرلی تھی کوچ نہ ہونے کے سبب بغیر رہنمائی کے ورزش کرنے سے اس کی صحت پر اثر ہوا اور وہ فوت ہوگیا ۔ طلبہ نے یہ الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا ۔