نظام شوگر فیاکٹری کے ملازمین کا احتجاج

بودھن /3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام دکن شوگر فیاکٹری شکرنگر یونٹ کے ملازمین آج پے ریویژن کا مطالبہ کرتے ہوئے فیاکٹری کے احاطہ میں احتجاج منظم کیا ۔ اس احتجاج کی قیادت تین مزدور یونینوں CITU، BMS، HMS نے کی ۔ بعض ملازمین نے احتجاج میں شدت پیدا کرنے فیاکٹری میں موجود دھویں کی نکاسی کیلئے تیار کی گئی تقریباً 25 میٹر بلندی چمنی پر چڑھ گئے اور ان کے مطالبہ کی تکمیل تک نیچے اترنے سے انکار کردیا ۔ NDSL وائس پریسیڈنٹ جانکی منوہر نے یہاں فیاکٹری میں جاری ملازمین سے احتجاج سے صدر دفتر حیدرآباد کو مطلع کیا اور سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر رام کرشنا کو طلب کرلیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع پاکر صدرنشین بلدیہ ایلیا نے فیاکٹری پہونچکر ملازمین اور انتظامیہ کو بات چیت کے ذریعہ مل کر یکسوئی کرلینے کی خواہش کی ۔ بلاآخر دوپہر ایک بجے فیاکٹری انتظامیہ نے ماہانہ 15 سو روپئے گذشتہ دو سال کی تنخواہوں میں عبوری امداد کا اضافہ کرنے اور ان بقایاجات کو 31 جنوری سے قبل دو اقساطوں میں ادا کرنے اور جنوری 2015 کے اختتام تک نیا پے ریویژن لاگو کرنے کا اعلان کیا ۔ انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔