نظام ساگر نہر میں خاتون غرقاب

کوٹگیر۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس آئی بیرکور جناب عبدالمجید خان قادری کے بموجب آج صبح ایک 80سالہ معمر خاتون موضع کسٹا پور کے قریب نظام ساگر بڑی کنال میں حادثاتی طور پر گر کر بہہ گئی۔ حادثہ کے مقام سے کچھ دور معمر خاتون سایوا کی نعش کنال میں موجود جھاڑیوں میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کے بموجب خاتون رفع حاجت کیلئے بس سے اتر کر کنا ل سے پانی لینے کی کوشش میں گر گرئی ۔ متوفی سایوا کے لڑکے کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔

آمنگل منڈل میں انتخابی مہم
آمنگل۔/26 مارچ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آمنگل منڈل کے ایم پی ٹی سی امیدواروں نے اپنے اپنے سیاسی پارٹیوں کے نشان کے ساتھ گھر گھر انتخابی مہم کا آغاز کیا گیا۔ آمنگل منڈل کے 20 دیہاتوں میں ایم پی ٹی سی کے 18 امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں کے ووٹروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ووٹ دینے کی اپیل کی اور علاقہ کے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ووٹروں سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی گذارش کی ہے۔