گلابی کھنڈوا لگاکر چھلانگ لگانے کی کوشش ، کلکٹریٹ میں ہلچل
نظام آباد :18؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام دکن شوگر فیکٹری کے ملازم نے کلکٹریٹ کی عمارت سے چھلانگ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے بموجب ایشیاء کی معروف نظام دکن شوگر فیکٹری گذشتہ کئی سالوں سے بند ہے اور اس کے ملازمین کو ابھی تک کوئی ملازمت فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے این ایس ایف کے ملازمین معاشی طور پر کمزور ہوتے جارہے ہیں معاشی بحرانیوں کے شکار ٹی رمیش نظام دکن شوگر فیکٹری میں مزدور کی حیثیت سے کام کررہا تھا اور فیکٹری کے بند ہونے کے بعد معاشی بحرانیوں میں مبتلا ہونے کے بعد خاندان کی پرورش اس کیلئے مشکل ہونے پر کلکٹریٹ کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کیلئے ٹی آرایس کے گلابی ٹوپی اور گلابی کھنڈوا پہن کر عمارت پر چڑھ گیا اور وہاں سے خودکشی کرنے کیلئے چھلانگ لگا رہا ہوں کہہ کر چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو اس منظر کو دیکھ کر ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی وٹھل و دیگر ملازمین نے رمیش کے ساتھ بات چیت کرنا شروع کیا اور باتوں میں مصروف کردیا اور پیچھے سے دیگر ملازمین کو عمارت کی چھت پر چڑھادیا اور اسے باتوں میں بہلا کر نیچے اتار کر جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو کے پاس پیش کرنے پررمیش نے انتہائی غم زدہ حالت میں اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ فیکٹری بند ہونے کی وجہ سے اس کے خاندان کا گذر بسر مشکل ہورہا ہے اور اس کی بڑی لڑکی جسمانی طور معذور ہے عہدیداروں سے متعدد مرتبہ ملازمت کی فراہمی کیلئے نمائندگی کرنے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی ملازمت فراہم نہیں کی گئی اور معاشی طور پر بحرانیوں کا شکار ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہوں ۔ جس پر جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو نے رمیش کو دلاسہ دلاتے ہوئے کہا کہ خودکشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے جسمانی طور پر معذور لڑکی کو ملازمت فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس و اقعہ کے بعد کلکٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔