نظام دکن شوگر فیاکٹری کی دوبارہ کشادگی کا مطالبہ

بودھن /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام دکن شوگرس شکر نگر کے ملازمین کی کثیر تعداد نے آج رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر کی رہائش گاہ پہونچکر NDSL کو اچانک بند کردینے کے فیاکٹری انتظامیہ کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیاکٹری کی دوبارہ کشادگی او تین ماہ کی تنخواہ کی اجرائی کیلئے حکومت سے موثر نمائندگی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جناب شکیل عامر نے کہاکہ فیاکٹری کا دوبارہ احیاء کرنے کے تعلق سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی کی رپورٹ کی وصولی کے بعد کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہیں و دیگر بقایاجات کی اجرائی کیلئے محکمکہ سے نمائندگی کرنے کا شکیل عامر نے NDSL کے احتجاجی ملازمین کو تیقن دیا ۔