نظام آباد میں یوتھ کانگریس کے اجلاس کا انعقاد

نظام آباد:یکم ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے یوتھ کانگریس کا ایک اجلاس آج شیواجی نگرکے منورکا پو سنگم میں یوتھ کانگریس پارلیمانی حلقہ کے صدر بنٹو راموکی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں قانون ساز کونسل کی رکن آکولہ للیتانے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس موقع پر آکولہ للیتا نے کہا کہ یوتھ کانگریس کارکنوں میں موجودہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے یوتھ کانگریس کارکنوں کو سیاسی ترقی کیلئے تربیت دی جارہی ہے اور یہ تربیت کے حصول کے بعد یوتھ کانگریس کارکنان عوام کے مسائل کی واقفیت حاصل کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے جدوجہد کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس کارکنوں میں بے حد صلاحیتیں ہے لیکن اس کا استعمال صحیح طور پر کیا گیا تو کارکنوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ سماج کی ترقی یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام سنگین حالات کا شکار ہے اور ان کی رہنمائی ناگزیر ہے لہذا یوتھ کانگریس کارکن عوام کے درمیان جائے اور ان کی تکالیف، ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور اس کے حل کیلئے ریاستی سطح اور ضلع سطح پر حکومت سے نمائندگی کرنے کی صورت میں عوام میں یوتھ کانگریس کے تعلق سے اعتماد پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہند کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی کا حکم ہے کہ کانگریسی کارکن عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے عوام کے درمیان رہیں تاکہ کانگریس پارٹی کے تعلق سے عوام میں اعتماد پیدا ہو۔ اس موقع پر آکولہ للیتا کی زبردست تہنیت بھی پیش کی گئی۔