نظام آباد میں ڈائیل یورایس پی پروگرام

نظام آباد:5؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پولیس کی جانب سے ہر ہفتہ منعقد کئے جانے والے ڈائیل یوور ایس پی پروگرام میں3 شکایتیں وصول ہوئی ہے۔ یہ بات ایس پی نظام آباد ترون جوشی نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتہ کی طرح اس ہفتہ میں بھی صبح 10 بجے سے11 بجے تک فون نمبر 08462-228433 پر نظام آباد، کاماریڈی، آرمور، بودھن سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والی عوام کی جانب سے3 شکایتیں درج کروائی گئیںجس پر ایس پی نے ان شکایتوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس عہدیداروں کو اس مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر ٹرینی اے پی ایس وجئے کمار ، اسپیشل برانچ انسپکٹر سی ایچ انجنیلو بھی موجود تھے ۔