نظام آباد:25؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صبح کی اولین ساعتوں میں آج شہر نظام آباد کے Iٹائون کے علاقہ میں کارڈن سرچ انجام دیتے ہوئے اسلام پورہ ، کھوجہ کالونی ، مرچی کمپائونڈہ ، ایر کلا واڑہ ، اشوک نگر ، محبوب باغ و دیگر علاقوں کا تفصیلی طور پر اڈیشنل ڈی ایس پی ( اڈمین ) رام ریڈی ، نظام آباد اے ایس پی سدرشن ، بودھن اے سی پی رگھو ، اے سی پی اسپیشل برانچ انسپکٹر وینکنا اور 12 سرکل انسپکٹر و دیگر عملے کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر مکینوں سے بات چیت کی اور مشتبہ حالت میں پائے جانے والے افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی اور سابق کریمنلس کے بارے میں بھی دریافت کیا اور عادی سارقین و دیگر مشتبہ افراد کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے مکینوں کو ہدایت دی کہ کسی بھی غیر شناختی افراد کو مکان کرایہ پر نہ دے اس موقع پر بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں ، آٹوز اور10 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر شناختی افراد کو مکان کرایہ پر نہ دے اور نئے افراد کو مکان پر دینے سے قبل ان کی تمام تفصیلات حاصل کریں اور ضرورت پڑنے پر ان کا آدھار کارڈ بھی حاصل کریں اگر مشتبہ حالت میں گھومنے پر ان کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں ۔ بغیر کا غذات کے گاڑیاں نہ خریدنے کی ہدایت دی اگر کسی کے پاس بغیر کاغذات کی گاڑی برآمد ہونے کی صورت میں ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ پولیس کمشنر کی تنقیح کے موقع پر جملہ 67 ٹو وہیلرس، 7 آٹو ، ایک جیپ اور 5 روڈی شیٹرس کو تحویل میں لیا گیا ۔