نظام آباد میں ریاپڈ ایکشن فورس کا مارچ پاسٹ

نظام آباد11؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کی جانب سے نظام آباد میں ریاپڈیکشن فورس کی جانب سے مارچ پارسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ کمشنر پولیس کارتیکیا کی اطلاع کے بموجب شہر نظام آباد کے علاقہ گاندھی چوک سے جامع مسجد ، قلعہ روڈ ، بودھن روڈ ، ارسہ پلی ، چندر شیکھر کالونی کے علاقوں میں آرٹی اے کی ٹیم نے اے سی پی ، اڈیشنل اے سی پی ، سرکل انسپکٹر ، سب انسپکٹر کے ہمراہ مارچ پارسٹ کیا ۔ مارچ پارسٹ کے دوران عوام نے ان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے ملاقات کی اور یہ مارچ پارسٹ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے کیا گیا ۔