نظام آباد : 8 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیڑی مزدوروں کو بغیر کسی شرائط ایک ہزار روپئے وظیفہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ بیڑی اینڈ سگار ورکرس یونین ریاستی صدر سدی راملو کی قیادت میں سی آئی ٹی یو کے ورکرس بیڑی مزدور نے زبردست راستہ روکو احتجاج کیا ۔ ایک ہزار بیڑی مزدوروں کے ہمراہ قومی شاہراہ نمبر 44 پر راستہ روکو کیا ۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے ماہ مارچ سے ادا کئے جانے والے وظائف تمام بیڑی مزدوروں کو ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بیڑی مزدوروں کے مسائل کی عدم یکسوئی کی صورت میں 13؍ جولائی کو لیبر کمشنر آفس پر دھرنا دینے کا جی او نمبر 41 کی عمل آوری کا مطالبہ کیا۔بیڑی مزدوروں کے احتجاج پر قومی شاہراہ پر ٹرافک میں خلل پیدا ہونے پر پولیس یہاں پہنچ کر راستہ روکو کو برخواست کروایا ۔ پرگتی شیلا بیڑی ورکرس کی جانب سے 4 ہزار بیڑی مزدوروں کے ہمراہ پی ایف آفس پر دھرنا دیا گیا ۔ اور تمام بیڑی مزدوروں کو پی ایف نمبر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔