نظام آباد میں انجینئر محمد مختار کو تہنیت کی پیشکشی

نظام آباد۔16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم انجینئرس کے موقع پر ڈویژن انجینئر محکمہ ٹرانسکو نظام آباد محمد مختار کو لائنس کلب کی جانب سے زبردست تہنیت پیش کی گئی۔ لائنس کلب کے صدر ایم سدھاکر نے محمد مختار کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرس کی خدمات قابل ستائش ہے اور محمد مختار محکمہ ٹرانسکو میں اپنے تجربات کے ذریعہ برقی سربراہی کے نظام کو انجام دینے میں بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہ ہمیشہ عوام کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لائنس کلب کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ان کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے انجینئرس محمد رشید، مشتاق، لکشمی نارائناکے علاوہ دیگر کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔