نظام آباد ۔ یکم مئی (راست) جناب ایس میمن کی اطلاع کے بموجب مسعود فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں 3 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر تا قبل مغرب ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین مقرر ہے۔ اجتماع کی صدارت حافظہ رضوانہ زرانہ پرنسپل کریں گی۔ اس اجتماع کو محترمہ رقیہ شکیل خاں بعنوان ’’مہمان نوازی اور صلہ رحمی‘‘، محترمہ سیدہ غوثیہ شاہد بعنوان ’’میت کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘ ، محترمہ سمیہ خاتون بعنوان ’’سرمہ اور کنگی کرنے کا عملی طریقہ‘‘، محترمہ رضوانہ خاتون بعنوان ’’وضو اور تیمم کے احکام‘‘ مخاطب کریں گی۔