نظام آبادمیں پولیس اسٹیشن میں غلط اطلاع پر انتباہ

نظام آباد۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے کہا کہ ڈائیل 100 پروگرام کے تحت 10؍ جولائی تا 9؍ اگست 2014 کے دوران نظام آباد ضلع کے نظام آباد، کاماریڈی، آرمور، بودھن سب ڈویژن حدود میں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں سے جملہ 2548 فون کالس حاصل ہوئے ہیں۔ ضلع ایس پی اپنے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میںڈائیل 100 فون کالس کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 2548 فون کالس میں باڈلی افینس کے تحت 79 مقدمات، حادثاتی مقدمات کے 653 ، پراپرٹی افینس کے تحت 29 کیس، خودکشی اور اقدام خودکشی کے تحت 213 مقدمات، 940 دیگر مقدمات کے علاوہ 634 جھوٹے کالس کے تحت کیس درج کرائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر پولیس عملہ فون کالس کے آتے ہی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اقدامات روبہ عمل لارہا ہے کم از کم وقت میں 5 منٹ کے اندر متعلقہ فون کالس آنے کے مقام پر پہنچ کر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام کو غیر ضروری طورپر ڈائیل 100 پر غلط کالس نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کے جھوٹے کالس کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔