نظام آبادمیں سینئر سٹیزنس سوسائٹی کا اجلاس

نظام آباد۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواجہ معین الدین سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے بموجب سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا ماہانہ اجلاس ایم اے شکور صدر سوسائٹٰ کے صدارت میں دفتر ہذا پر منعقد ہوا۔ جلسہ کی کارروائی خواجہ معین الدین سکریٹری نے چلائی اور سوسائٹی کی کارکردگی پرتفصیلی روشنی ڈالی بیورونی سفرکی کامیابی کے بعد واپس وطن لوٹنے پر صدر سوسائٹی شکور کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کو صدر شکور، بشیر الدین نائب صدر، خواجہ معین الدین سکریٹری، فیاض الدین خازن، ایم اے سمیع، شریک معتمد، محمد یوسف رکن عاملہ نے مخاطب کیا۔ حسب ذیل قرار داد منظور کی گئی۔ یوم آزادی کے تقاریب دفتر ہذا پر 15؍ اگست کے روز پرچم کشائی کے ساتھ منایا جائیگا۔ جس میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا، اربن ایم ایل اے گنیش گپتاوڈپٹی مئیر ایم اے فہیم و دیگر سیاسی قائدین کو مدعو کرناطئے پایا۔ 19؍ اگست 2014 ء کو منعقد ہونے والے سروے کیلئے سوسائٹی اراکین بھر پور تعاون کرنیکا طئے پایا گیا ۔ عوام کو اس کی اہمیت و ترقی کیلئے مستفید کیلئے تشہیر کرنا طئے پایا گیا۔ اجلاس میں محمد غوث الدین نائب سکریٹری، خورشید احمد، خواجہ لطیف احمد، غلام امتیاز علی خان، ایم اے شہید، سید طاہر علی، سید فضل احمدودیگر ارکان نے شرکت کی۔ ایم اے سمیع کے شکریہ کی ادائیگی کے بعد اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔