نظا م آباد :3؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جواہر لال نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی ( جے این ٹی یو ) نے اپنے ویب سائٹ میں نظام آباد ضلع کے انجینئرنگ کالجس کی نشستوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے تاکہ آنے والے انجینئرنگ تعلیمی سال کیلئے نظام آباد ضلع کے 7 انجینئرنگ کالجوں کو سیٹ مختص کیا گیا۔ نظام آباد کے حدود میں واقع سدھیر ریڈی انجینئر نگ کالج کیلئے سی ایس ای90،ای سی ای کے120،ای ای ای کے60 نشستیں، دھرما رام میں واقع گیناسرسوتی کالج کے سی ایس ای کے 60 ، داس نگر میں واقع وجئے ویمنس انجینئرنگ کالج کے سی ایس ای کے 60 ، آرمور شتریا کالج کے ای سی ای کے 120 ، ای ای ای کے 60 ، میکانیکل کے 60، داس نگر میں واقع وی آر ای سی کالج میں سی ایس ای کے 120 ، ای سی ای کے 120، ای ای ای کے 60، میکانیکل کے 120، مانک بھنڈار میں واقع کاکتیہ انجینئرنگ کالج کے سی ایس ای کے 120، ای سی ای کے 120 ، ٹریبل کے 60، بودھن میں واقع آر کے کالج کے سی ایس ای کے 60 نشستوں کو مختص کرتے ہوئے ویب سائٹ میں تفصیلات فراہم کیا۔