نظام آباد کے عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی

نظام آباد:16؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عازمین حج ایام حج کے دوران صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے حج کی مثقت کو برداشت کریں اور حرم کی تمام نمازوں کاپابندی سے اہتمام کریں ۔ اس دوران کوئی ناگوار بات پیش آنے کی صور ت کسی سے جھگڑا نہ کریں اور حرم میں ایک نماز کی ایک لاکھ نماز کے مماثل ثواب ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد نے آج صبح 7:30بجے حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام 38 عازمین حج کے پہلے قافلہ کو کلاسک فنکشن ہال سے روانہ ہوا خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس روانگی کا پروگرام کے آغاز مولانا حافظ سید سمیع اللہ کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا اور روانگی صدر سوسائٹی جناب مولانا سید ولی اللہ قاسمی صاحب کی رقت انگیز دعا پر عمل میں آئی ۔ اس موقع پر حج سوسائٹی نظام آباد سکریٹری محمد نصیر الدین کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔