نظام آباد:2 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی کی اطلاع کے مطابق 3؍ ستمبر بروز جمعرات 9 بجے شب ایم ایم گارڈن قلعہ روڈ نظام آباد سے عازمین حج کے قافلہ کی روانگی عمل میں آئیگی۔ بس کے ذریعہ قافلہ روانہ ہوگا۔ اس مبارک موقع پر دعا کا اہتمام ہوگا۔ احباب سے شرکت کی گذارش ہے مزید تفصیلات کیلئے ربط پیدا کریں 9010592786۔