نظام آباد کے جنگلوں میں چیتے کی نقل و حرکت پر کسانوں میں تشویش

نظام آباد :20؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے جانکم کے جنگلوں میں چیتے کی نقل و حرکت کے باعث کسانوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ کل رات چیتا نواحی علاقہ میں واقع جانکم پیٹ کے جنگلوں میں گھومتے ہوئے ایک گائے کو ہلاک کردیا ۔ گذشتہ چند دنوں سے گائے کی نقل و حرکت کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام اور کسانوں میں خوف کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ جانکم پیٹ کے سدیا اپنے مویشیوں کو چرانے کے بعد واپس ہورہا تھا کہ ایک بیل لاپتہ ہوگیا تھا تیسرے دن صبح بیل کو جنگل میں تلاش کرنا شروع کیا تو ایک درخت کے نیچے مردہ پڑا ہوا تھا ۔ اس منظر کو دیکھ کر دیہاتیوں نے جنگلات ریونیو عہدیداروں کو اطلاع دینے پر جنگلات کے عہدیداروں نے اس علاہ میں چھان بین کرنے پر چیتے کے پیر کے نشان پائے گئے ۔ جس پر میٹرنری ڈاکٹر کو طلب کیا گیا اور بیل کا پوسٹ مارٹم کیا گیا گذشتہ چار ماہ کے دوران بیلوں کی موت واقع ہوئی ہے اور چیتے کی نقل و حرکت کے باعث مویشیوں کو لے جانا منع کیا جارہا ہے ۔ جنگلات کے عہدیدار اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔