نظام آباد کے اقلیتی قائدین کی جانب سے گیتا ریڈی کو تہنیت

نظام آباد۔3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر گیتا ریڈی سابق وزیر وانچارج پارٹی امور ضلع نظام آباد کے دورہ نظام آباد کے موقع پر صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔ضلع میں کانگریس پارٹی کو نچلی سطح سے مضبوط و مستحکم بنانے منعقدہ پارٹی شعبہ اقلیت کے گروپ میٹنگ میں ڈاکٹر گیتا ریڈی نے اقلیتوں کے مسائل سے واقفیت اور ان کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا۔ صدر ضلع اقلیتی شعبہ کانگریس سمیر احمد نے خواہش کی کہ پارٹی شعبہ اقلیت کے منظم کردہ پروگراموں، عوامی مسائل کیلئے جدوجہد میں اکثریتی پارٹی قائدین کو مکمل تعاون دینے کی ضرورت ہے۔اس پروگرام میں سابق اسپیکر اسمبلی کے آر سریش ریڈی، ٹی پی سی ترجمان مہیش کمار گوڑ، ٹی پی سی سی سکریٹری این رتناکر، سابق رکن بورڈ آف گورنرس اُردو اکیڈیمی سید نجیب علی ایڈوکیٹ، صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم، ریاستی کانگریس اقلیتی سیل کوارڈنیٹر عثمان حضرمی، محمد حبیب الدین ضلع نائب صدر کانگریس ، مصطفی الکاف ضلع جنرل سکریٹری، عبود بن حمدان یوتھ کانگریس قائد، سید اسلم سٹی نائب صدر، سید ارشد سٹی کنونیر اور دیگر موجود تھے۔