نظام آباد کا شخص دبئی میں مردہ دستیاب

حیدرآباد 31 جنوری ( یو این آئی) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بانسواڑہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی دبئی میں موت ہوگئی ۔27سالہ این سائی دو سال پہلے دبئی گیا تھا تاکہ بہن کی شادی کیلئے لئے گئے قرض کی رقم واپس کی جاسکے ۔سائی کے پسماندگان میں بیوی کے ساتھ ساتھ دو بچے بھی ہیں۔اس نے قرض کی رقم میں سے 50ہزار روپئے ادا کردیئے ہیں ۔اس کے خاندان کے ذرائع کے مطابق سائی نے منگل کی صبح بچوں سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ دس دن میں اپنے گاوں واپس آئے گا تاہم وہ وہاں مردہ پایا گیا۔اس کے خاندان نے اس کی لاش کو آبائی مقام پر لانے کیلئے مدد کی حکومت سے خواہش کی ہے ۔