نظام آباد کانگریس پارٹی کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

نظام آباد:29؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کانگریس پارٹی کے 132 سال کی تکمیل پر کانگریس بھون پر ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان نے پرچم کشائی انجام دی اس موقع پر ضلع کانگریس کے قائدین کے علاوہ صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاویداکرم ، صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس سمیر احمد، پی سی سی جنرل سکریٹری این رتناکر، مہیلا کانگریس صدر و سابق رکن اسمبلی ارونا تارا، عبدالکریم ببو، مصطفی الکاف، عبید بن حمدان ، وینوکولو کے علاوہ دیگر بھی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدرضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے 132 سالہ جشن بڑے پیمانے پر انعقاد عمل لاتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے عوام دشمن ، ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام میں شعور بیداری کی جائے گی ۔اور 2؍ جنوری کے بعد نوٹ بندی کے خلاف ضلع بھر میں تحریک چلائی جائے گی ۔