نظام آباد پوسٹ میٹرک مسلم مائناریٹی بوائز ہاسٹل کا آغاز

نظا م آباد :10؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پی موہن لعل ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ضلع نظام آباد میں پوسٹ میٹرک مسلم مایناریٹی بوائز ہاسٹل میں داخلوں کا آغاز عمل میں آچکا ہے۔ جو اقبال کامپلکس احمدی بازار نظام آباد میں واقع ہے۔ سال 2015-16 داخلے کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 25جون 2015ہے۔ داخلوں کیلئے فارمس کی اجرائی عمل میں آچکی ہے۔ جس میں 50 نشستیں مختص ہیں ۔ ہاسٹل میں ریاستی حکومت کی جانب سے مفت رہائش کے علاوہ ماہانہ طعام خرچ (Mess Charges) ایک ہزار پچاس روپئے (1,050) بھی دئیے جاتے ہیں۔ مایناریٹیز ویلفیر آفیسر نے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ وقت مقررہ تاریخ میں فارمس داخل کریں بصورت دیگر 25؍جون کے بعد داخل کی جانے والی درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔ اقلیتی طلبہ کے والدین ۔سرپرستوں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے (1,50,000)سے زائد نہ ہو۔ ہاسٹل کے سابقہ طلبہ کیلئے بھی ضروری ہے کہ موجودہ سال میں 2015-16 میں بھی رینول کیلئے درخواست فارم داخل کرنا لازمی ہے۔ درخواست فارم مایناریٹی پوسٹ میٹر ک(بوائز) ہاسٹل احمدی بازار اقبال کامپلکس نظام آباد پر صبح 10 بجے تا5 بجے شام مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ہاسٹل ویلفیر آفیسر احمد بخاری سے فون نمبر 9949372916 پر ربط پیدا کریں۔