نظام آباد:یکم؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع لیگل سرویس کے زیر اہتمام 14؍فروری کو قومی لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے کہے کر ضلع لیگل سیل کے سکریٹری جج بندے علی نے بتایا ۔ یہ کل ضلع لیگل سرویس کی جانب سے بینک عہدیداروں اور وکلاء کے ہمرا شعور بیداری اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوک عدالت کے زیر اہتمام کئی کیسوں کی یکسوئی کی جاسکتی ہے بینک سے متعلق چیک بائونس، بینکوں کے بقایہ جات، تنازعہ سے متعلق کیسوں کی یکسوئی جائے گی۔ لوک عدالت کے متعلق کاماریڈی، آرمور، بودھن، بچکندہ، یلاریڈی، بانسواڑہ کی عدالتوں میں میگا عدالت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔