نظام آباد میں 13لاکھ مالیت کا گانجہ ضبط

نظام آباد:27؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قومی شاہراہ 44 اندلوائی ٹول پلازا 13 لاکھ مالیت کا گانجہ ضبط کیا گیا کہے کر اکسائز ٹاسک فورس سرکل انسپکٹر مسٹر مہیش نے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات اکسائز پولیس ڈچپلی منڈل کے اندلوائی ٹول پلازا پر گاڑیوں کی تلاشی کررہے تھے کہ AP16AK2799 انڈیکو کار کی تلاشی لینے پر اس میں گانجہ کے پیاکینگ شدہ بیاگ برآمد ہوئے۔ اکسائز پولیس کو شک پیدا ہونے پر تفصیلی طور پر بیاگ کا معائنہ کرنے پر 130 کیلو خشک گانجہ برآمد ہوا۔ ایک کیلو گانجہ کی قیمت 10 ہزار ہوتی ہے۔اسی طرح 130 کیلوگانجہ کی مالیت 13لاکھ روپئے ہوتی ہے اور یہ گانجہ آندھراپردیش کے وشاکھا ایجنسی پاڑیو کے مقیم گیرا رام، کریم نگر ضلع کے وسنت، لکواتھ تروپتی گانجہ یہاں سے منتقل کررہے تھے پولیس نے ان کے قبضہ سے سیل فون اور کار کو ضبط کرتے ہوئے ان تین افراد کو ریمانڈ پر دے دیا۔