نظام آباد:9؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سمیر احمد صدر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس نے کہا کہ مفکر اسلام، مجاہد آزادی ، ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کے زیر اہتمام 11؍ نومبر کو 11 بجے دن پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ سمیر احمد نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے ذریعہ ملک کو تعلیمی میدان میں آگے لیجانے مین کلیدی رول ادا کیا تھا جبکہ وہ ایک مجاہد آزادی، مفسر قرآن تھے۔