نظام آباد۔20جنوری( ذریعہ فیاکس) ملت اسلامیہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تنظیم رضا نظام آباد کے زیراہتمام 11روزہ جلسہ ہائے جشن غوث الوریٰ ؒ 21جنوری بروز چہارشنبہ سے 31جنوری 2015 ء تک شہر کے مختلف مقامات پر منعقد کئے جائیں گے ۔ ان تمام جلسوں کو مخاطب کرنے کیلئے الحاج الشاہ قاری محمد مجیب علی قادری رضوی ( حضرت شہباز دکن) حیدرآباد ‘ مولانا الحاج محمد حفیظ اللہ قادری رضوی ( ایوت محل) ‘مولانا محمد فخر الدین احمد قادری ( ناگپور) ‘ مولانا سید عبدالحبیب قادری ( بھساول) اور مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔