نظام آباد /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد اردو سوسائٹی کے زیر اہتمام مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے تقاریب کے سلسلے کے موقع پر نظام آباد میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں ملک کے ممتاز شاعر عمران پرتاب گڑی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں ۔ صدر اردو سوسائٹی محمد افضل تیجان کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے تحت شہر نظام آباد میں ایک عظیم الشان فقید المثال مشاعرہ روبرو عرصہ پلی ، اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد بودھن روڈ پر نوودیا پیٹرول پمپ کے اوپن پلاٹ پر مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں ملک کے مختلف مقامات سے شعراء شرکت کریں گے ۔ جس میں عمران پرتاب گڑی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں ۔