نظام آباد میں کل حجامہ کیمپ

نظام آباد:5؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)7؍فروری 2015 ء بروزہفتہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے بمقام روبرو مسجد خلیل چار بھائی پٹرول پمپ بودھن روڈ نظام آباد حجامہ کیمپ حسب سابق منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ڈاکٹر عظمی فرناز زنانہ حجامہ اورڈاکٹر محمد برکت اللہ ایم ڈی مردانہ حجامہ اور رنگ طریقہ پر ختنہ انجام دیں گے ۔ حجامہ پیچیدہ امراض کا مسنون شفاء بخش اور بہترین مکمل علاج ہے جس سے سارے عالم کے لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈائریکٹر برکت اللہ سیل نمبر 9848847636 اور قاضی محمد شوکت علی سیل نمبر 9440381470 پر ربط پیدا کریں ۔