نظام آباد میں کلکٹر کا پنچایت عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

نظام آباد :26؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے بتایا کہ28؍ ڈسمبر تک گرام پنچایتوں کے ریزرویشن کے عمل کو مکمل کیا گیا تو بہتر ہوگا۔ آج انہوں نے پرگتی بھون میں آرڈی او ، پنچایت عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے اس خصوص میں اقدامات کرنے کے احکامات وصول ہوئے ہیں ۔ ضلع میں 530 گرام پنچایتیں ہے الیکشن کے قواعد کے مطابق ضلع کے گرام پنچایت ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی خواتین کیلئے ریزرویشن کے عمل کو مکمل کرنے گرام پنچایتوں کے ریزرویشن ، وارڈوں کے ریزرویشن کے عمل کو مکمل کرنے آرڈی او ز، گرام پنچایتوں کے ریزرویشن ، ایم پی ڈی او کے وارڈوں کے ریزرویشن کو مکمل کرتے ہوئے 29 ؍ڈسمبر کے روز گزیٹ جاری کرنے کی اسی طرح انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدامات کرتے ہوئے فوری ریزرویشن کا معائنہ پولنگ اسٹیشنوں میں سہولتیں ، نوڈل آفیسر ، پولنگ عملہ تقرر عمل میں لانے کی ہدایت دی ۔ اجلاس میں سی پی او کرشنا مرتی کے علاوہ آرڈی او نظام آباد ، بودھن ، آرمورکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔